?️
سچ خبریں: ہیکل سلیمانی کے نام سے مشہور صہیونی گروہوں نے صہیونی آباد کاروں سے کہا کہ وہ مل کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہیکل سلیمانی کے نام سے مشہور صہیونی گروہوں نے مسجد الاقصی پر صہیونی آبادکاروں کے مربوط حملے کی کال جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان
ان صہیونی گروہوں نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ صیہونی عیدوں کے موقع پر منظیم طریقے سے مسجد الاقصی پر حملہ کریں۔
یاد رہے کہ ہیکل سلیمانی گروہ صیہونی آباد کاروں کی نقل مکانی کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرکے اسلامی مقدسات کی اس بے حرمتی میں مزید لوگوں کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی ان دنوں سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اور یہ بہانہ بنا کر کہ یہ ایام یہودیوں کے لیے مقدس ہیں،مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیتے ہیں اور فلسطینیوں کو ان گزرگاہوں سے گزرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
اس طرح آباد کار تمام فلسطینی سرزمینوں میں فلسطینیوں کی زندگیوں میں خلل ڈالتے ہیں۔
ہیکل سلیمان کے نام سے مشہور انتہا پسند گروہ چند روز قبل شروع ہونے والی اور اکتوبر کے وسط تک جاری رہنے والی 3 یہودی عیدوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر مزید حملوں کے لیے صہیونیوں کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل
اس کے ساتھ ہی فلسطینیوں اور بیت المقدس کے عوام یہودی عیدوں کے دوران مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس شہر میں آباد کاروں کی جانب سے ان کاروائیوں کو انجام دینے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی یہودیت کو جاری رکھنے کے لیے آبادکاروں کے منصوبوں اور ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی مقدس مقام پر حاضر ہوں۔


مشہور خبریں۔
حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی
جنوری
افغانستان میں قحط ختم کرو
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: سردیوں کا موسم قریب آنے اور افغانستان میں ممکنہ انسانی
جنوری
6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کو غیر معمولی خط
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر
دسمبر
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر
یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2025یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا
اکتوبر
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست
ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
اگست