?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پر حملوں کا نتیجہ اس غاصب ریاست کے زوال کا باعث ہو گا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جمعرات کے روز کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کو ایک بڑی جنگ اور جدوجہد کا سامنا ہے اور اس جدوجہد میں کامیابی فلسطینیوں کو ہی ملے گی ۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کا اعتکاف اور اس کی پاسداری غاصب صیہونی حکومت کے زوال اور تباہی پر منتج ہوگی،انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی تاریخ اسلام کا ایک بڑا معجزہ ہے جو معراج کے آغاز اور اولیائے کرام کی موجودگی نیز پیغمبر اسلامؐ کی امامت میں نماز ادا کئے جانے کا مقام ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصی میں اعتکاف کریں اور اس مقدس مسجد کے صحن میں فلسطینی پرچم لہرائیں نیز اس طرح سے صیہونی آباد کاروں کی جارحیت کا مقابلہ کریں۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز وزیر اعلٰی پنجاب منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر
فروری
عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام
اپریل
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ
مارچ
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
برطانیہ کی ایران دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ نے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر
ستمبر
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
مائیک پینس: قطر کی جانب سے ٹرمپ کو عطیہ کیے گئے طیارے کا معاملہ ہماری قومی سلامتی سے مطابقت نہیں رکھتا
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: سابق امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ قطری حکومت
مئی