مزاحمتی تحریک مضبوط ترین اور صیہونی حکومت بدترین حالت میں ہے:حسن نصراللہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ آج دشمنوں کے دباؤ کے باوجود لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی تحریک بہترین اور مضبوط ترین حالت میں ہے جبکہ صیہونی حکومت حالیہ برسوں میں بدترین اور کمزور ترین حالت میں ہے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ملاقات میں مقبوضہ فلسطین سمیت علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس ملاقات میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کی نشاندہی کی۔

سید حسن نصر اللہ نے صیہونی حکومت میں بڑھتی ہوئی داخلی تقسیم اور تفرقہ کو قابض حکومت کی کمزوری کی نشانیوں میں سے قرار دیا جبکہ انہوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال، جہادی گروہوں اور فلسطینی قوم کی بہادرانہ مزاحمت نیز قدس شریف میں اسلامی مقدس مقامات کی حمایت میں عالمی اتحاد و یکجہتی کو ایک اہم معاملہ قرار دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام میں مدد کرنے کے سلسلے میں آیت اللہ خامنہ ای ،ایرانی حکومت اور اس ملک کےعوام کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمنوں کے دباؤ کے باوجود لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی تحریک سب سے مضبوط حالت اور بہترین انداز میں سرگرم ہے جبکہ صیہونی حکومت بدترین اور کمزور ترین حالت میں ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ خطہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ایک روشن اور فتح مند مستقبل آنے والا ہے ہے،اس ملاقات میں بعض اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو یوکرین، افغانستان، یورپ، سوڈان، فلسطین کی صورتحال اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کے حوالے سے اپنے ملک کے تازہ ترین موقف کے بارے میں آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی صورتحال کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے:چینی سفارت کار

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے مقبوضہ فلسطین

جنوبی لبنان پر صیہونی حملے جاری، المنصوری سمیت کئی علاقوں پر گولہ باری

?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف

امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ

امریکہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی گیلن 6.23 ڈالر ہوگئی

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ میں ڈیزل کی اوسط

سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے ٹینکر پر قبضہ کیا

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا

موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے

یمن کے المہرہ صوبے میں سعودی افواج کی موجودگی کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ المہرہ میں سعودی اور غیر ملکی افواج کی

ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے