?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
روس کی اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کل (جمعہ کو) کہا کہ ماسکو کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ شام میں مستقل موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے ماسکو کے شام میں مستقل طور پر موجودگی کے امریکی فیصلے کے بارے میں واشنگٹن سے بات کرنے کے ارادے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہمیں متعدد ذرائع سے مختلف اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم ہم اس وقت اس معلومات کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں اور ہم امریکیوں سے براہ راست پوچھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر امریکہ نے شام کو کبھی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے چاہے یہ ملک تباہی کی منزل تک پہنچ جائے، روس کے وزیر خارجہ نے بھی مشرقی شام میں الحشد الشعبی افواج کے خلاف گذشتہ جمعرات کی شب امریکی فضائی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حملوں سے کچھ منٹ قبل شامی فوج کو متنبہ کیا تھا، لاوروف نے کہا کہ ہماری فوج کو حملےسے چار سے پانچ منٹ قبل انتباہ ملا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی ہے اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے،روسی سفارت کار نے شام میں انسانی امداد فراہم کرنے اور مغربی ایشین ملک کی تعمیر نو کو روکنے کی کوشش کرنے پر دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ علیحدگی پسند کارڈ کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں،دوسرے ممالک پر اپنے دباؤ فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ کسی بھی رسد کو روکنا جاری رکھتے ہیں یہاں تک کہ اگر یہ انسانی امداد ہی کیوں نہ ہو اس وقت بھی وہ شام کے ہائیڈرو کاربن وسائل کا غیر قانونی استحصال کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے
جنوری
جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی
اکتوبر
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
اسرائیل حزب اللہ کو سرحدوں سے ہٹانے پر قادر نہیں ہے: اولمرٹ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے صیہونی حکومت کے خلاف دردناک مساوات کے
اکتوبر
Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World
?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر
ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر
جون
بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ
جون