لوگوں پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالکان کو جیل:آسٹریلوی ریاستی قانون

حملہ

🗓️

سچ خبریں:جانوروں کے حقوق کے حامیوں کی شدید مخالفت کے باوجود، آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ ایک قانون پاس کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اگر کتے لوگوں پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں اور انہیں زخمی کرتے ہیں تو ان جانوروں کے مالکان کے جیل بھیج دیا جائے۔

کوئنز لینڈ کے جانوروں پر قابو پانے کے قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے تحت اگر کتے لوگوں پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں اور انہیں زخمی کرتے ہیں تو ان جانوروں کے مالکان کے جیل بھیج دیا جائے گا۔

یہ قانون ایک خصوصی تفتیشی ٹاسک فورس کی تجویز ہے جو 2021 سے کوئنز لینڈ میں جانوروں پر قابو پانے کے قوانین، خاص طور پر کتوں کو پالنے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے اور حال ہی میں اس گروپ نے کافی غور و خوض کے بعد ایک ہنگامی اجلاس میں اپنے نتائج پیش کیے ہیں۔

شائع شدہ رپورٹس کے مطابق اس گروپ نے تجویز دی ہے کہ کتوں کے ذریعے لوگوں کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں پر حملے کی صورت میں کتوں کے مالکان کو کم سے کم سے لے کر زیادہ سے زیادہ سزائیں دی جائیں۔

اس تحقیق کے مطابق کتوں کے حملوں سے متعلق واقعات کی سزا کے نتیجے میں جرمانے میں اضافہ اور جیل کی سزا میں بھی اضافہ ہو گا۔

ریاست کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انداز کو اپنانے اور جیل کی سزا پر عمل درآمد کے معاملے میں ہمیں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

🗓️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے جاری 21

الیکشن کمیشن: ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی کی درخواست منظور

🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی پی

ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری

🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر

وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی

🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔

🗓️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر

اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

🗓️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے

حزب اللہ نے صیہونی شہروں میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کر دی

🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے