?️
سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی سیکورٹی گارڈ یونین اور مینیجرز کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کے بعد اس ہوائی اڈے کے 1400 ملازمین کی 10 روزہ ہڑتال شروع ہو گی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل نے جمعے کی شام کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سکیورٹی افسران کی یونین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے پر حکام سے اتفاق نہ ہونے اور کام کے حالات میں بہتری نہ ہونے پر احتجاج کے بعد، اس ائرپورٹ کے 1400ملازمین ہفتے سے 10 روزہ ہڑتال شروع کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ کے نام سے مشہور ٹریڈ یونین جو انگلینڈ میں دوسری بڑی ٹریڈ یونین کے طور پر جانی جاتی ہے، نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہیتھرو ہوائی اڈے کے پانچویں رن وے پر کام کرنے والے تقریباً 1400 ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آج سے دس روز تک ہڑتال پر جائیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق اس دس روزہ ہڑتال میں مسافروں کے سامان چیک کرنے والے محکمے کے ملازمین بھی شامل ہو گئے ہیں،ہوائی اڈے کی سکیورٹی ورکرز یونین نے اعلان کیا کہ حکام کو یہ باور کرانے کی ان کی کوششیں کہ ان کے کام کے حالات اور تنخواہیں منصفانہ نہیں ہیں، کامیاب نہیں ہو سکیں جس کے بعد وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے۔
واضح رہے کہ تمام تجزیے اس ہڑتال کے بعد لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر افراتفری کی طرف اشارہ کرتے ہیں، کیونکہ یہ ہڑتال کرسچن ایسٹر اور اسکول، یونیورسٹی اور دفتری تعطیلات نیز موسم بہار کے سفر کے عروج کے موقع پر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر ماضی کے احتجاجی اجتماعات کی یاد تازہ کرنے والی اس ہڑتال نے مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر وہ مسافر جنہوں نے برطانوی ہوائی اڈوں کے مختلف شعبوں کے ملازمین کی ماضی کی ہڑتالوں کے باعث ہونے والی شدید افراتفری کا مشاہدہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سفید آٹا "میدہ” سے بنی چیزیں صحت کے لیے کیسی ہیں؟
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سفید آٹا دنیا میں بہت زیادہ استعمال کیا
فروری
لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ
جنوری
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 191 طالبان ارکان ہلاک
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں
جولائی
صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ
نومبر
السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو
مئی
اسرائیل کے داخلی محاذ کی حکمت عملی میں تبدیلی کا سبب
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ہیوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ
اپریل
20 سال پرانے زخم پر امریکی نمک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، کردستان ریجن کے وزیر اعظم کی واشنگٹن کی حالیہ
جون
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون