?️
سچ خبریں:لبنانی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کی حمایت کرے گا اور فلسطینی عوام کو امن و سکون اور آزاد ریاست میں رہنا چاہیے۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے جبریل الرجوب کی سربراہی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ایک وفد سے بیروت کے بعبدا محل میں ملاقات کی اور فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تحریک کی کوششوں کی تعریف کی۔
رپورٹ کے مطابق میشل عون نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ لبنان ہمیشہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق بالخصوص مہاجرین کی واپسی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کے ساتھ کھڑا رہا ہے نیز اس نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ فلسطین کو ترجیح دی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آزاد ملک میں امن و سکون کے ساتھ رہنا فلسطینیوں کا حق ہے۔
درایں اثنا فلسطین کی الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب نے کہا کہ ان کے پاس لبنان کےصدر میشل عون اور لبنانی عوام کے لیے ایک پیغام ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینیوں کی موجودگی ہمیشہ سے ہی امن اور استحکام کا باعث رہی ہے، اور یہ کہ فلسطینی عوام لبنان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ فلسطینی قیادت تین مختلف سمتوں میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، جن میں بین الاقوامی تنظیمیں ا، اقوام متحدہ، فلسطینی قومی اتحاد کا حصول اور عوامی مزاحمت کی ترقی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلامی ممالک اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ کریں: یمن
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے وزیر اطلاعات نے اسلامی و عرب ممالک سے
جون
اسرائیل 6 وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: اٹلی لینڈس برگ نے اسرائیل کی زیمان نیوز ویب سائٹ میں
اکتوبر
اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام
جون
ٹرمپ کی افتتاحی تقریب گھر کے اندر منتقل؛ وجہ؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے
جنوری
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 غیرملکی باشندے گرفتار
?️ 22 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں سکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16
فروری
لا پتا افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت
?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق
جولائی
پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ
جون
میڈلین جہاز پر اسرائیلی حکام کے درمیان کشیدگی
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: یدعیوت اخارونوت کی رپورٹ کے مطابق، میڈلین جہاز جو غزہ پٹی
جون