لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی

شکایت

?️

سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کے لیے اسرائیلی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سرکاری طور پر شکایت درج کرائی۔

فرانس 24 نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی شکایت کی ہے جس کے نتیجے میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کی شہادت ہوئی تھی۔

فرانس 24 نیوز سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے لبنان پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کو اس ملک پر قابض حکومت کے حملوں کا سب سے خطرناک مرحلہ قرار دیا ہے۔

اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے حماس کے اس سینیئر عہدیدار کو قتل کرنے کے لیے 6 میزائل استعمال کیے نیز صیہونی حکومت لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر بمباری کر رہی ہے۔

اس سے قبل لبنان کے وزیر خارجہ نے ایک تقریر میں اعلان کیا تھا کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک رہائشی علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد یہ ملک اس حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرے گا۔

لبنان کے خارجہ امور کے وزیر عبداللہ بوحبیب نے اقوام متحدہ میں اس ملک کے سفیر اور مستقل نمائندے کو حکم دیا کہ وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں رہائشی علاقے پر اسرائیل کی طرف سے تجاوزات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کریں۔

یاد رہے کہ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ "صالح العاروری منگل کی رات بیروت کے مضافات میں صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

منگل کی شب تحریک حماس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے اس تحریک سے وابستہ سات شہیدوں کے نام شائع کیے ۔

حماس نے اعلان کیا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری، سمیر فندی اور عزام العقرع، عزالدین القسام کی شہداء بٹالین کے کمانڈروں میں محمود ذکی شاہین، محمد الرئیس، محمد بشاشہ اور احمد حمود، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رکن تھے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں معاشی بحران جاری

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر

جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے:وزیر اعظم عمران خان

?️ 13 مارچ 2022حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

 بھارت میں مسلم کش فسادات

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں

امریکی کانگریس خاتون کا ٹرمپ کو انتباہ، خطرناک بیان بازی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

?️ 9 دسمبر 2025 امریکی کانگریس خاتون کا ٹرمپ کو انتباہ، خطرناک بیان بازی کے

افغانستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں دسیوں طالبان ہلاک

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں اعلان کیا

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت عملی بنالی

?️ 3 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت

اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی

امریکہ اور صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب ملے گا:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ اور طالبات کے اجتماع سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے