?️
سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام ایک بیان میں ان کے حالیہ پیغام کو سراہا ہے اور اسے قائد کا اپنے جوانوں سے باپانہ تعلق قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آپ کا پیغام وصول کر لیا، ایک ایسا پیغام جس میں باپ کا بیٹوں سے، کمانڈر کا اپنے جوانوں سے، اور شیخ کا اپنے پیروکاروں سے پیار تھا۔ ہم آپ کے مخلصانہ جذبات، خالص محبت اور پاکیزہ عاطفے کے شکرگزار ہیں۔
مزاحمت کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء اور مزاحمت کے حامیوں نے اپنی استقامت اور ثابت قدمی سے فتنوں کے خلاف ایک مضبوط قلعہ اور انتہائی مشکل حالات میں ایک قابل بھروسہ سہارا تشکیل دیا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے صیہونی حکومت کے خلاف میدانی کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مزاحمتی فورسز روزانہ میدان جنگ میں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کر
رہی ہیں اور اس کے فوجی آلات اور سامان کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی کمانڈ کی کارروائیوں اور حکمت عملی نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ جنوبی لبنان میں دشمن تھک چکا ہے اور اب وہ وہاں استحکام یا تحفظ کا احساس نہیں کرتا۔
مزاحمت کاروں نے واضح کیا: ہمارا عہد وہی ہے جو ہمیں سونپا گیا تھا۔ ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے راستے سے پیچھے ہٹیں گے جب تک کہ قبضہ کار شکست اور ناکامی کے ساتھ ہماری سرزمین چھوڑ کر نہ جائیں۔
آخر میں، لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے مزاحمتی قیادت سے ولایت، حلف اور بیعت کی تجدید پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ عزت، آزادی، وقار اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے موجودہ راستہ جاری رہے گا، اور آزادی اور خود مختاری صرف قربانی اور ایثار سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت کے مجاہدین کو اپنے پیغام میں زور دیا تھا کہ آپ کے ڈرون طیاروں نے قبضہ کار اسرائیل اور دنیا کے بدترین انسانوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کا ہتھیار لبنان کا اندرونی معاملہ ہے، اور یہ کسی بھی مذاکرات کا موضوع نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزاحمت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ مرتے نہیں ہو۔ یا تو میدان میں قائم رہتے ہو یا شہید ہو جاتے ہو اور اپنے رب کے ہاں زندہ ہو جاتے ہو۔ شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: نہ تو ہم جھکیں گے اور نہ ہی ہم تسلیم کریں گے، اور ہم لبنان اور اس کے عوام کا دفاع جاری رکھیں گے۔ چاہے کتنا ہی وقت لگے اور چاہے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، یہ قیمت ہتھیار ڈالنے سے کم ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
ستمبر
انسان کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے: عائشہ عُمر
?️ 3 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ
جولائی
بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 3 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر
مئی
رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ
فروری
یوکرین نے ازوف اسٹال پلانٹ سے انسانی ہمدردی کی درخواست کی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین نے آج جمعرات کو ماریوپول میں ازوفسٹل پلانٹ سے
اپریل
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا، بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کی سلامتی یمنیوں کے ہاتھ میں ہے:انصاراللہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
فروری