?️
سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان اپنی سرحدوں پر امن چاہتا ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو وہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کے ساتھ مشاورت کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی
بوحبیب نے تاکید کی کہ بین الاقوامی ایلچی نے ہمیں اسرائیل کی دھمکی سے آگاہ کیا ہے،ہمارا جواب ہے کہ اسرائیل کو ہماری زمینوں سے دستبردار ہونا چاہیے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے کسی بھی حملے کو آسانی سے قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ علاقائی جنگ کا باعث بنے گا۔
انہوں نے جنگ کے لیے لبنان کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنی سرحدوں پر امن چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
بوحبیب نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے لیے جو چیز اہم ہے وہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں آباد کاروں کی واپسی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان صیہونی حکومت کے ساتھ سرحدی مسائل کا مکمل حل چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس نے نئی تجاویز پیش کی ہیں، ہم ان پر غور کر رہے ہیں ، اگلے ہفتے جواب دیں گے۔
بوحبیب نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے بند ہو جائیں تو وہ بھی اپنے حملے بند کر دیں گے۔
مشہور خبریں۔
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون
بین الاقوامی ناوِگانِ صمود میں شامل معروف شخصیات
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی ناوِگانِ صمود میں متعدد معروف عرب اور غیر
ستمبر
مسئلہ فلسطین انسانی ضمیر کے جسم پر سب سے بڑا زخم ہے: چین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: خطے کی کشیدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی وجہ
اکتوبر
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں
جنوری
حج کے موسم میں مکہ میں غیر قانونی داخلے پر جرمانہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج
جون
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
لبنانی اخبار کا سعودی عرب پر الزام
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان میں باخبر ذرائع نے نئی حکومت کے قیام کو پیچیدہ
اپریل
برطانیہ میں جمہوریت ایک افسانہ: امریکی میگزین
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے برطانوی عوام کی سیاست اور زندگی پر
جولائی