?️
سچ خبریں: آیت اللہ رئیسی اور ان کے وفد کی شہادت کے بعد لبنان کی حکومت نے تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حکومت نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کے بعد ملک میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عام سوگ
حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام زمانہ، سپریم لیڈر، اعلی حکام ، ملت ایران ، تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کو اس تکلیف دہ نقصان پر تعزیت پیش کرتے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہید سید ابراہیم رئیسی کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں، وہ ہمارے بڑے بھائی، ایک مضبوط حامی ، امت اسلامیہ کے اہم مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے کٹر محافظ اور اپنی تمام ذمہ داریوں میں مزاحمتی تحریکوں کے حامی تھے۔
حزب اللہ نے تاکید کی کہ شہید ابراہیم رئیسی ملت ایران کے مخلص اور دیانتدار خادم اور رہبر ایران کے وفادار دوست نیز تمام مظلوموں کی عظیم امید تھے،اسی طرح ہمارے پیارے بھائی شہید حسین امیر عبداللہیان بھی اپنے تمام عہدوں اور مناصب بشمول وزارت خارجہ کے عہدے پر، مزاحمتی تحریکوں کے ایک فعال، سرشار اور محبت کرنے والے عہدیدار اور تمام سیاسی و سفارتی حلقوں میں ان کے حامی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لیے رحمت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ملت ایران ثابت قدمی کے ساتھ امام خمینی اور تمام شہداء کے راستے پر چلے گی۔
اب تک خطے اور دنیا کے کئی ممالک کے حکام طیارہ حادثے میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ
نومبر
عمران خان کی نظر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کیا فرق ہے؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان
جولائی
یمن جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:عرب امن گروپ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
اپریل
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے
جولائی
بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ
?️ 19 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے
اپریل
سعودی عرب آٹھ سال بعد انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر کیوں ؟
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: بحران کے ساتویں سال میں یمن میں جاری جنگ موجودہ
اپریل
‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم
?️ 15 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس
اکتوبر