لبنان امریکی اور سعودی مداخلت کا مرکز بن چکا ہے:حزب اللہ

لبنان

?️

سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے ایک رکن نے بروقت پارلیمانی انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لبنان امریکی اور سعودی مداخلت کا مرکز بن چکا ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ اس مزاحمتی گروپ نے وقت پر اور پیشگی پارلیمانی انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ انتخابات سے پہلے کے دور میں لبنان کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت میں شدت آئی ہے۔

لبنانی عہدیدار نے مزید کہاکہ لبنان امریکی اور سعودی مداخلت کا منظر بن چکا ہے،امریکیوں اور سعودیوں کا لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اصل ہدف عوام کو حزب اللہ کے خلاف اکسانا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لبنانی امل تحریک کے بورڈ رکن خلیل حمدان نے پارلیمانی انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکان کے بارے میں قیاس آرائیوں پر بات کی، انہوں نے کہا کہ ہم امل تحریک پارلیمانی انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی تاخیر کے خلاف ہیں اور امل تحریک وقت پر انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار

?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب

سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی

ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری ٹیکس دیتا ہے

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر ملمکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

نیٹو اور روس کے درمیان تباہ کن جنگ کا خطرہ

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:   جرمن چانسلر اولاف شولز نے نیٹو اور روس کے درمیان

خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے

وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

?️ 30 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کو صیہونی کئی سال سے کیوں تلاش کر رہے تھے؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کی شہادت کے بعد

نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم   

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بنیامین نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے