?️
سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم جھگڑے شروع ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد مسلمانوں نے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں مندروں پر حملے کیے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 6 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے رنگ پور کے شہر پیر گنج میں ہندوؤں کے گھروں کو آگ بھی لگائی ۔
دوسری جانب ہندو کمیونٹی رہنما گوبندا پرامانک نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں میں 150 کے قریب ہندو زخمی ہوئے جبکہ 80 کے قریب مندروں پر حملے ہوئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہندو شخص کو بیگم گنج کے جنوبی گاؤں میں لاٹھیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک ہندو کی لاش مندر کے قریب سے ملی، 4 افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
پرتشدد واقعات کے فوری بعد مزید ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی اور سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش کی مجموعی آبادی16 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور وہاں ہندو مجموعی آبادی کا 10 فیصد ہیں۔


مشہور خبریں۔
چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو
اگست
اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان
ستمبر
ایف 8 کچہری میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ’100 فیصد مصدقہ معلومات‘ تھیں، فواد چوہدری
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ
مارچ
شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں
اکتوبر
کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
?️ 19 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک
دسمبر
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر
نیٹو کی رکنیت کے خواہاں ممالک کو دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے: آنکارا
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح ترک وزیر خارجہ مولود چاووشاوغلو نے شمالی
مئی
یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واشنگٹن سے یوکرین کے لیے 2.1
جون