?️
سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے فلسطینی مزحمتی تحریک حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ایران کی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل قاآنی کی حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت ہوئی ہے،اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل قاآنی نے بات چیت کے دوران جارح صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کو سراہا اور صیہونی حکومت کے بربریت کی مذمت کی،اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس جنگ پوری ملت کے جوانوں کی جنگ ہے اور ملت فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کی قدر کرتے ہيں۔
یادرہے کہ ایک ایسے وقت جب صیہونی حکومت دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہےجبکہ امریکہ اور یورپی ممالک تل ابیب کی پیٹھ تھپتپارہے ہيں اور کبھی یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے تو کبھی یہ کہتے ہیں اسرائیل کی سلامتی ہماری سلامتی ہے،قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعوی کرنے والے کچھ ممالک نےمظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے یہ واضح ہوگیا ہے کہ انسانی حقوق کی ان کی ساری دہائی اور نعرے کھوکھلے ہیں۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر
مئی
اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی
جون
سعودی عرب اور پاکستان کو مل کر کیا کرنا چاہیے:مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
اگست
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔ نوازشریف
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر مزید 17
اپریل
سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح
دسمبر
فلسطین کا دفاع کرنا ایک اخلاقی فرض ہے: آئرش کامیڈین
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: آئرش کمدین اور ایکٹیوسٹ ٹیڈ ہیکی، جو فلیٹیلا فار فریڈم
ستمبر
لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے،عدالتی فیصلے پر شہباز گِل کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عدالتی فیصلے پر شہباز گِل نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا
اپریل