?️
سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس جرم کا بدلہ لیا جائے گا،انھیں ضرور سزا دی جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ سے قصاص لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کی تحریک کو قتل، دہشت گردی اور میزائلوں سے روکانہیں کیا جاسکتا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب درحقیقت امام خمینی اور رہبر انقلاب کے مکتب کے سلسلے کی اہم کڑی ہے لہذا اس مکتب کو قتل اور دہشت گردی کے ذریعہ خراب نہیں کیا جاسکتا،سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مکتب حاج قاسم سلیمانی میں سب پہلا نکتہ جس پر توجہ مبذول کرنی چاہیے وہ اللہ تعالی کی ذات ہے، خدا کے لئے فکر کرنا، خدا کے لئےعمل کرنا اور خدا کے لئے میدان میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک سماجی ، سیاسی ، اجتماعی اور عسکری شخصیت کے حامل تھے ، وہ دشمن کے مد مقابل سیسہ پلائی ہوئي دیوار کے مانند تھے لیکن بچوں ، بے گناہوں اور کمزوروں کے حامی اور ہمدرد تھے،ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی حلال مشکلات تھے وہ خوداعتمادی کے جذبہ سے سرشار تھے وہ اللہ تعالی پر اعتماد اور توکل کے ساتھ آگے بڑھتے تھے۔
ایرانی صدر نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مجرمانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اور شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر افراد سے قصاص لیا جائےگا ، انھیں قانون کے حوالے کیا جائےگا اور انھیں سزا دی جائےگی،انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا حکم ٹرمپ کے بارے میں جاری ہونا چاہیے۔
ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر عالمی قوانین کی روشنی میں انصاف ملا اور ٹرمپ ، پمپئو اور دیگر افراد کو سزا مل گئی تو بہت بہتر ، اگر ایسا نہ ہوا تو امت مسلمہ کی آستین سے انتقام کا ہاتھ آگے بڑھے گا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دےگا۔
صدر رئیسی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کی پیروی کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور حقیقی معنی میں عوام کے خدمتگزآر بن جائیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل
نومبر
ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے
?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
جون
حکومت کو ایک ماہ کے اندر ایف اے ٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانی ہے
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کو جون کی ڈیڈلائن سے قبل فنانشل ایکشن
مارچ
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب
مئی
ہم شیخ جراح پر قبضہ کی اجازت نہیں دین گے
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: کچھ عرصے سے، اسرائیلی فوج مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ
مارچ
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
غزہ حکومت کی بڑی سیکیورٹی مہم
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کے
اکتوبر
کیا مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاست بدل رہی ہے؟
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل
جنوری