🗓️
سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے وفا نیوز ایجنسی کا پیج بند کردیا ہے۔
شہاب نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وفا نیوز ایجنسی کے فیس بک پیج کو اس سوشل نیٹ ورک کے عہدیداروں نے ڈیلیٹ کر دیا، رپورٹ کے مطابق فیس بک نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے اس فلسطینی نیوز ایجنسی کا صفحہ ہٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے یہ اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں وفا نیوز ایجنسی کے پیج کے فالوورز کی تعداد 120 ہزار افراد تک پہنچ گئی تھی اور اس نیوز ایجنسی کی جانب سے فیس بک پر پیش کیے گئے مواد کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فیس بک کی یہ کارروائی سوشل میڈیا سے فلسطینی مواد کو ہٹانے کے عمل کے تسلسل میں ہوئی ہے جس پر صیہونی حکومت کی جانب سے اس سوشل نیٹ ورک کے عہدیداروں پر اطلاق کی گئی پالیسیوں کے تحت عمل کیا گیا ہے، فلسطینی صارفین نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حقائق کو چھپانے کی کوششوں کے باوجود صیہونیوں کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے وہ اپنی میڈیا سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے ایک شماریاتی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ صیہونیوں نے 2022 کے آغاز سے جون کے آخر تک (سال کے پہلے چھ مہینوں) 425 واقعات میں سوشل میڈیا میں فلسطینی صحافیوں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران نے اپنے آزادانہ فیصلوں سے عرب دنیا میں ایک خاص مقام پایا
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد اٹھائے
اگست
شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
اپریل
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
ہم یرغمال ہیں کے نعرے کے ساتھ نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا 23 واں ہفتہ
🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز مسلسل 23ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت
جون
غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی
نومبر
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک اعتماد لانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق
🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد
اکتوبر
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے: آرمی چیف
🗓️ 5 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
اکتوبر
25 مارچ کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کا احوال
🗓️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر نے معمول کی کارروائی کا آغاز کیے بغیر اجلاس
مارچ