فیس بک اور انسٹاگرام کا طالبان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

انسٹاگرام

?️

سچ خبریں:انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی سربراہی میں چلنے والی کمپنی میٹا (سابقہ فیس بک) نے اعلان کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر طالبان صارفین کے اکاؤنٹس کو حذف کر دیا جائے گا۔
بی بی سی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام سوشل نیٹ ورکس پر طالبان کے کنٹرول میں آنے والی بختار نیوز ایجنسی اور افغان نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے صارفین کے اکاؤنٹس کو حالیہ عرصے میں حذف کیے جانے کے بعد کمپنی نے صحافیوں کے جواب میں کہا کہ ہمارے ماہرین اس بات پر متفق ہوئے کہ ان صارفین کے اکاؤنٹس کے مواد کا نقصان ان کی خبروں کے پہلو سے زیادہ ہے۔

میٹا کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم ان اکاؤنٹس کو بلاک کر دیں گے جو طالبان ہاتھوں یا ان کی جانب سے چلائے جاتے ہیں، اس لیے ان کی تعریف، حمایت اور نمائندگی ممنوع ہے۔

درایں اثنا طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور باختر نیوز ایجنسی کے اکاؤنٹس بلاک کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور باختر نیوز ایجنسی کے سوشل نیٹ ورکس کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا بے صبری اور عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آزادی اظہار کا مغربی نعرہ دوسری قوموں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں پھر سے  اضافے کا امکان

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

موڈیز کی رپورٹ میں اسرائیل کی معیشت کو ایک بار پھر تنزلی کا شکار

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں:  موڈیز کی مالیاتی خدمات کی ایجنسی نے اسرائیل میں بہت

اس گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر طالبان کے وزیر دفاع کی تنقید

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے

اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بھارت کا کیا کہنا ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں

اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے: فواد چوہدری

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی بلوچستان

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں:حزب اللہ 

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے