?️
سچ خبریں:فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے خلاف مظاہروں کی اپیل پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے فلسطینی نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کے روز تک رام اللہ میں امریکہ مخالف مظاہرے کریں، امریکی صدر جو بائیڈن آج سے مغربی ایشیا کا دورہ شروع کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کریں گے، ان کے پروگرام میں سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ خلیج فارس کے رکن ملکوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں عوام سے کئے جانے والے اپنے وعدوں سے منہ پھیر لیا ہے،انہوں نے انتخابی کیمپین کے دوران سعودی عرب کو انسانی حقوق کے حوالے سے سخت ہدف تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ سعودی عرب انسانی حقوق کی پاسداری نہیں کر رہا اس لئے وہ اس ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ نہیں دیں گے اور یمن کے خلاف سعودی جارحیت بند ہونی چاہئے۔
لیکن اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکا موقف بدل چکا ہے ، وہ اب نہ تو یمن کے خلاف سعودی جارحیت ختم ہونے کے خواہاں رہ گئے ہیں اور نہ ہی سعودی عرب میں انسانی حقوق منجملہ جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ ان کو کھٹکتا ہے۔
تیل کی بڑھتی قیمتوں کے بعد اب امریکی صدر نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا، جس نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ کے ذاتی مفادات اس کے لئے ہر چیز حتیٰ انسانی حقوق پر فوقیت رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں پر صہیونیوں کا غیر انسانی تشدد
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:ایک رپورٹ کے مطابق غاصب حکومت کی جیلوں میں فلسطینی بچوں
مارچ
خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی
جنوری
ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ
جون
حماس: اسرائیلی فوج نے متفقہ یلو لائن کو نظر انداز کر دیا
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج
نومبر
بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر
جون
24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پیغام
?️ 28 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24
مئی
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال
?️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار
اگست