?️
فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور مزاحمت جانتی ہے کہ اس حکومت کے چنگل سے اپنے قیدیوں کو کس طرح آزاد کرانا ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما خالد مشعل نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر بات کی، رپورٹ کے مطابق فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور مزاحمت جانتی ہے کہ اپنے قیدیوں کو اس کے چنگل سے آزاد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار کے دوران فلسطینی عوام کو متعددسازشوں کا سامنا کرنا پڑا ہےجن میں سے ایک سینچری ڈیل ہے اور دوسری سازش شیخ جراح کے خلاف جارحیت ہے جس کافلسطینیوں نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا،فلسطین کے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے متنبہ کیاکہ صیہونی حکومت امت مسلمہ کے لئے خطرہ ہے، جو بھی حل کے حصے کے طور پر تل ابیب کو دیکھتا ہے وہ بڑی غلطی کر رہاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حماس اسلامی مزاحمتی تحریک نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک بیان میں کہا تھاکہ صیہونی حکومت بخوبی واقف ہے کہ اس کے قیدی صرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ہی رہائی پائیں گےتاہم یہ حکومت اب مزاحمتی تحریک سے تاوان طلب کررہی ہے لیکن وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکے گی۔
حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت مختلف معاملات کو الجھا نہیں سکتی، قیدیوں کے مقابلہ میں قیدیوں کو رہا کیا جائے گانیز صیہونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کے تحت ابھی تک اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے بھی سعودی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ریاض سے اس تحریک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن
?️ 5 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اکتوبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری
یدیعوت احارینوت: اسرائیلی فوج ایک مشکل مرحلے میں داخل ہو رہی ہے
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے 2 سال کی بھیانک
دسمبر
ایرانی میزائل حملوں میں ناکامی کے بعد صیہونی ائر ڈیفنس کمانڈر برطرف
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایرانی میزائلوں کے خلاف دفاعی ناکامی کے
جولائی
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
عوام پاکستان پارٹی کس نے اور کیوں بنائی ہے؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے "عوام پاکستان پارٹی”
جولائی
پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط
مئی
ٹیکس چوروں کیلئے ریلیف کا دور ختم، آئندہ بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم کا امکان نہیں، محمد اورنگزیب
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوٹوک اعلان کیا
جون