?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے جاری ہیں،تاہم اس پٹی کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی فورسز جارح عناصر کے خلاف کھڑے ہو کر غزہ میں ان کی پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
غزہ میں المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ بیت حانون میں مزاحمتی قوتوں اور قابض عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں،یہ علاقہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست تصادم کا میدان بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مغربی محور میں صیہونیوں کے سامنے مضبوط دیوار
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی مجاہدین بیت حانون میں جارحیت پسندوں پر بڑی تعداد میں گھات لگا کر حملے کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ صہیونی قابض مزاحمتی قوتوں کے فوجی سازوسامان کو دیکھ کر حیران ہیں خاص طور پر شمال مغربی محور میں۔
المیادین کے رپورٹر نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں نہ صرف شہروں کے قلب میں موجود ہیں بلکہ وہ سرحدوں کے قریب اور صہیونی فوج کے اجتماعات کے مرکز میں بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ قدس بٹالین نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کے جنوب مغرب میں واقع میں الصبرہ اور تل الہوی کے دو علاقوں میں آج صبح ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی سات فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی غزہ میں زمینی حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں؟صیہونی تجزیہ نگار کا اظہارخیال
قدس بٹالین کے مجاہدین یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بیت حانون اور بیت لاہیا کے مغرب میں قابض فوج کے ساتھ جمعے کی شب لڑائی کے دوران ٹینڈم اور آر پی جی راکٹوں سے صہیونی فوج کے دو ٹینک اور ایک فوجی بلڈوزر کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف فوجی آپشن ناکام و پرخطر؛ یورپی یونین کے سکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:یورپی تجزیاتی ادارے EUISS کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے
جولائی
ایران کے میزائلی مراکز تک اسرائیل کی رسائی ناممکن
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "معاریو” نے اپنے پیر کے شمارے میں
فروری
دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: وزیراعلیٰ کے پی نے جلسے میں ڈیڈلائن دے دی
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک
ستمبر
وینزوئلا کے تیل پر امریکہ کا قبضہ، مئی میں 12 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ فروخت کا دعویٰ
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:نقل و حمل کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دے دیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ
اپریل
تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم
نومبر
مذاکرات ہی ایران کے جوہری مسئلے کا حل ہیں:مصر
?️ 7 فروری 2026مذاکرات ہی ایران کے جوہری مسئلے کا حل ہیں:مصر مصر نے ایران
فروری