🗓️
سچ خبریں:نیوز میڈیا نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا۔
المیادین نیوز چینل نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ الاقصی شہداء اور القدس بٹالین کے مجاہدین نے تین شہداء کے بدلے میں گزشتہ روز نابلس میں مغربی کنارے کے مضافات میں اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے ممکنہ نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ۔۔
واضح رہےکہ قبل ازیں صہیونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی سرحد کے قریب ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے، ایک عبرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ تین فلسطینی غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان رکاوٹ کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ایک بلڈوزر کو آگ لگا کر غزہ کی پٹی واپس لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہےکہ یہ آپریشن اس لیے اہم ہے کہ غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان سرحدی علاقہ تھرمل کیمروں اور بڑی تعداد میں فوجیوں کے ذریعے محفوظ بنایا گیاہے، اس کے علاوہ یہ علاقے بارودی سرنگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔
یہ جوابی کارروائی اس وقت کی گئی جب منگل کی سہ پہر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فورسز نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان فلسطینی شہید ہوگئے، نابلس میں الاقصی شہداء بٹالین نے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائی کے بعد اپنے تین مجاہدین ادھم مبروک، محمد الدخیل اور اشرف مبسلات کی شہادت کی تصدیق کی۔
مشہور خبریں۔
عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان
مئی
مطلق فتح کے بجائے، ہم مکمل خاموشی تک پہنچ گئے ہیں: لائبرمین
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی جماعت اسرائیل ہاؤس آف اوورس کے سربراہ ایویگڈور لائبرمین نے
جون
تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں: انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ
فروری
حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا
🗓️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو
مئی
متحدہ عرب امارات کی سلامتی یمنیوں کے ہاتھ میں ہے:انصاراللہ
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
فروری
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
🗓️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون
نیب آرڈیننس میں ترامیم
🗓️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی
برطانیہ کی یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرینی شہریوں کو اپنے
ستمبر