?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے فلسطین میں جہاد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور مزاحمتی تحریک کے حامی ممالک صیہونی حکومت پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی فتح میں برابر کے شریک ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری وننگ سرایاالقدس کے ترجمان نے آج (جمعہ کو) یروشلم کی تلوار کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان نے کہا بیت المقدس ہماری جنگ اور مزاحمت کی تلوار نیز ہماری فتح کی ایک وجہ ہےجس نے راکٹوں اور بارود پر غلبہ حاصل کر لیا لیکن ہمارا طویل سفر نہیں رکے گا،آج ہم دشمن اور آباد کاروں کی لگام کھینچنے میں کامیاب ہوگئےجو مزاحمت کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل کی علامت ہے۔
جہاد اسلامی کے ترجمان ابو حمزہ نے مزید کہا کہ سرائے القدس اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے مل کر نیتن یاہو اور اس کی فوج کو شکست دی،ہم نےمیزائلوں اور قرنیٹوں کی بارش سے مقبوضہ بستیوں کو ان کے لئے غیرقابل رہائش علاقوں میں تبدیل کردیا،انھوں نے کہا کہ ہماری جنگی یونٹیں غزہ کی زمین پر آگے بڑھنے کے دشمن کے فیصلے کے منتظر تھیں تاکہ ہم ان کے لئے تیار کردہ چیزوں کا مزہ چکھائں، جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے کہاکہ دشمن خوفناک قتل عام ، انفراسٹرکچر اور رہائشی ٹاوروں کو نشانہ بنانے سے فتح کی تصویر کو یادوں سے مٹا نہیں پائے گا۔ ہمیں اس عظیم لہر پر انحصار کرنا چاہئے جو ہمارے پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔
ابوحمزہ نے کہا کہ ہم سب سے سخت اور مضبوط ارادے کے مالک ہیں اور ہم فلسطین کی مکمل آزادی کے منصوبے کی طرف پراعتماد اقدامات کریں گے ،انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران اور مزاحمت کے محور کے کردار کو سراہتے ہیں اور انھیں بتاتے ہیں کہ آپ اس فتح میں ہمارے شراکت دار ہیں،ہم ہمیشہ چوکس رہتے ہیں اور ہماری نگاہیں ہر جگہ دشمن کو دیکھ رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مسلسل تیسرے سال امریکی گھریلو آمدنی میں کمی
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں امریکی گھرانوں
ستمبر
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک فلسطینی صحافی کی شہادت
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی
اپریل
ہوائی حادثہ کے بعد واشنگٹن کا ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ بند
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر بلک ہاک
جنوری
عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
اکتوبر
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
شام کے لیے 18ویں آستانہ سربراہی اجلاس کا حتمی بیان
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: اٹھارواں آستانہ اجلاس جس میں شامی مہاجرین کی واپسی پر
جون
ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا کردار ہے: گورنر پنجاب
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں
اکتوبر
امریکہ میں مہنگائی کا طوفان
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگی اقدامات اور ٹرمپ حکومت کی کشیدہ پالیسیوں
مئی