?️
سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید مسلح تصادم اور 9 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح صیہونی حکومت نے اریحا شہر کے جنوب میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر متعدد مزاحمتی مجاہدین کو گرفتار کرنے کے بہانے چھاپہ مارا جنہیں اس کیمپ میں موجود فلسطینی مجاہدین اور مکینوں کی مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
فلسطینی نیوز ویب سائٹ شہاب نے اس صہیونی جارحیت کی خبروں کی کوریج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اریحا کی مساجد کے خطیبوں نے عقبہ جبر کیمپ کے مکینوں سے صہیونیوں کا مقابلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے، ادھر اریحا ہسپتال کے سربراہ کے مطابق اس حملہ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج اس کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے لیے مزید نفری اور فوجی سازوسامان نیز متعدد بلڈوزر لے کر آئی ہے، تاہم اسے فلسطینی مجاہدین کا سامنا کرنا پڑا ہے، لڑائی کی وجہ سے اس کیمپ سے دھواں بہت زیادہ اٹھ رہا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران مجاہدین نے ملوٹوف کاک ٹیلوں سے ایک فوجی گاڑی کو آگ لگا دی، صہیونی فوجیوں نے اس کیمپ کے رہائشی عونی لافی کے گھر پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے بیٹوں محمد اور جمیل کو گرفتار کر لیا، صیہونی فوجیوں نے مزاحمت کے جذبے کو کمزور کرنے کے لیے متعدد مساجد میں گھس کر لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے فلسطینی مجاہدین کو ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن مجاہدین نے اس نفسیاتی جنگ کا جواب بندوق سے دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق قابضین نے اریحا شہر کے مرکزی دروازے کی طرف جانے والی سڑکوں کو بھی بند کر دیا اور عقبہ جبر کیمپ کے تمام داخلی راستے بند کر دیے ،قابضین نے اریحا کے مکینوں کو ٹیکسٹ پیغامات بھیج کر ان سے صہیونی افواج کے ساتھ تصادم سے گریز کرنے کو کہا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فسطین کے شمالی شہروں کی صورتحال؛صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں پر حزب
اپریل
ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس
جنوری
کورونا وائرس، لاک ڈاؤن، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی
?️ 5 اپریل 2021(سچ خبریں) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا کی
اپریل
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھے:روس
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ
جون
اسرائیلی شہر کی تعمیرغیر قانونی ہے: اقوام متحدہ
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے صیہونی حکومت
جنوری
غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ
جون
میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے۔ طلال چوہدری
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا
نومبر
غیر ملکی عازمین کے سعودی عرب میں داخلے کی شرائط
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: بیرون ملک مصری ورکرز یونین کے نائب صدر عادل حنفی نے
دسمبر