?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک نسل پرستانہ ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے میڈیا ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کا قیدیوں کے ساتھ سلوک نسل پرستانہ اور انتقامی ہے، اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے فوجی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام فلسطینی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے بھی انکاری ہیں، جبکہ فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 700 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 170 کم عمر قیدی اور 30 خواتین قیدی ہیں جن میں سے بعض حاملہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
تاہم صیہونی ان سب چیزوں کی پرواہ کیے بغیر قیدیوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں انہیں ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا جاتا جبکہ بہت سارے قیدیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا ہے یہاں تک کہ کئی قیدی ایسے ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے بعد صیہونی فوجی ان کے گھروں کو حملہ کرتے ہیں اور اہل خانہ کی زد و کوب کے بعد مکان گرا دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں قیدیوں کے اہل خانہ سخت پریشان ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا کی اچانک وارننگ؛ لوگ جرمنی کا سفر نہ کریں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو جرمنی کے سفر
ستمبر
ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے
جولائی
اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا غزہ میں تباہی کی اصل وجہ ہے:سعودی عرب
?️ 24 اگست 2025اسرائیلی بربریت پر روک نہ لگانا غزہ میں تباہی کی اصل وجہ
اگست
طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی
فروری
غزہ میں موسیٰ کا عصا؛ قابضین کا انتظار کرنے والا ایک بڑا ڈراؤنا خواب
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر حملے
ستمبر
غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کا عروج
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، شہادتوں کی کارروائیوں کی
ستمبر
2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری
جنوری
پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش
دسمبر