فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل

شمالی کوریا

?️

سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ 12 روز کے دوران غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔
نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے فلسطینی بچوں کے قتل پر اسرائیل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے ہاتھوں ان بچوں کا قتل کرنے کا ہولناک جرم جو کھلتی کلیوں کی طرح تھے ، انسانیت کے مستقبل کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کا شمار انسانیت کے خلاف جرائم میں ہوتا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت یہ کہنا مبالغہ آمیز نہیں ہے کہ غزہ کی پوری پٹی ایک بہت بڑی قتل گاہ اور بچوں کے قتل عام کی جگہ بن چکی ہے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیلی عہدیداروں نے بچوں کے قتل کے اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی برادری میں صہیونیوں کے جرائم کی مذمت کی گئی ہے،کہا کہ بین الاقوامی برادری میں فلسطینیوں کی سرز بستیوں کی غیرقانونی بستیاں بسانے نیز صیہونیوں کے ذریعہ فلسطینیوں کی پرامن مذہبی تقاریب کو دبانے کو نفرت کے بیج بونے کے نام سے یاد کیا جارہا ہے۔

یادرہے کہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملوں کے خاتمے کی ضرورت سمجھتے ہوئے صہیونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مابین پیر 10 مئی کو جھڑپوں کا آغاز ہوا جو جمعہ (21 مئی) تک جاری رہاجس میں رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں کے دوران صہیونی حکومت نےزیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا اور ان جرائم کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے راکٹوں سےصیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں نے بہت ساروں کو آئرن گنبد نظام نے روک لیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ، غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد میں 66 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں اور اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد قریب دو ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی

?️ 14 جون 2021صنعا (سچ خبریں)  یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے

بی بی سی شدید بحران میں

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:بی بی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فعال

پاکستانی ذرائع کا ایران اور امریکہ کے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے دعویٰ

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:جہاں اب تک ایران اور امریکہ کے حکام نے ممکنہ

حماس غزہ جنگ کی فاتح

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن

امریکہ کو ہر ہفتے  10 سے 30 ارب ڈالر خسارہ؛ بلومبرگ کی رپورٹ

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی طویل ترین تعطیلات کی وجہ سے، امریکہ کو

افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان

امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے: دفتر خارجہ

?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں

کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے  کابل میں ہونے والے دہشتگرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے