فلسطینیوں کی بہادری قابل تحسین ہے:سید حسن نصراللہ

نصراللہ

🗓️

سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے بہادرانہ اقدامات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی بہادری پر فخر ہے۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی تقریر میں فلسطین کے تازہ حالات پر تبصرہ کیا، انہوں نے فلسطین پر صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کے لیے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقبوضہ فلسطین کے مرد، عورت، جوان اور بچوں کی بہادری کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو کچھ مقبوضہ فلسطین میں ہو رہا ہے اس کا دشمن کے ساتھ ٹکراؤ اور اسرائیل کے وجود پر گہرا اثر پڑے گا،انہوں نے غاصب اسرائیل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینیوں میں مایوسی اور محرومی کی بنیاد پر شرط لگا رہے ہو تو دھوکے میں ہو، اگر تمہیں لگتا ہے کہ عربوں کی غداری فلسطینی جوانوں کو پیچھے ہٹا دے گی، توتم وہم کا شکار ہو۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا ظلم انہیں اس حکومت کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے لئے مزید پرعزم بنائے گا،انہوں نے مزاحمتی تحریک کی جانب سے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لڑائی میں انکے کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید

🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت

اپنے غلامی کے کردار کی تاریخ کو مٹانے کی امریکی کوشش

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں پچھلے ڈیڑھ سال میں کئی بل پیش کیے گئے

انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست

🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)

النصرہ ادلب میں کیمیائی اشتعال انگیزی کی کوشش کر رہی ہے: روس

🗓️ 26 نومبر 2021سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع کے زیراہتمام شام میں جنگی قوتوں کے

امریکی جاسوس غبارہ شام کے الحسکہ پر اڑتا ہوا

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   اپنے اڈوں اور فوجی قافلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے

صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی

🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے

ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف

🗓️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے