?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب گزشتہ 7 اکتوبر سے ایک اسٹریٹجک مخمصے میں گرفتار ہے جو کئی سالوں تک جاری رہے گا۔
صیہونی چینل کان کے ایک تجزیہ کار موشے اسٹین میٹز نے اعلان کیا کہ اسرائیل موجودہ واقعات سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے میں پھنسا ہوا ہے جس میں انسانی امداد اور ہتھیاروں کی کمی شامل ہے،ہم ایک اسٹریٹجک مخمصے میں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مخمصہ ہمارے ساتھ کئی سالوں تک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
صہیونی مسائل کے اس ماہر کا مزید کہنا ہے کہ اگر تل ابیب حماس سے جیت بھی جاتا ہے تب بھی یہ پیچیدہ مسئلہ جاری رہے گا۔
ایک اور صہیونی صحافی آفیری گلعاد نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسرائیل کی تباہی 7 اکتوبر کو ختم نہیں ہوئی بلکہ اس دن اس کا آغاز ہوا ہے اور بہت سی تلخ خبریں نے والی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں آفات آنے والی ہیں اور ہم ایک بہت مشکل جنگ میں ہیں، اس سے زیادہ مشکل یہ ہے کہ ہمارا دشمن احمق نہیں ہے اور برسوں سے ایسی جنگ کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ ہم غیر ضروری اختلافات میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: شمال اور جنوب میں اسرائیل پر کیا گذر رہی ہے؟ صیہونی اخبار کی زبانی
امریکی کاؤنٹرپنچ ویب سائٹ نے بھی غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے تعطل کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کے ساتھ عرب حکومتوں کے نئے معاہدوں سمیت ابراہیم کے معاہدوں کے نتائج کو تباہ کر دیا، 7 اکتوبر کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ فلسطینی فلسطین سے کہیں نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
شام کی عرب دنیا میں واپسی روس اور ایران کی حمایت میں رہنے سے بہتر ہے: اماراتی حکام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک چینل کا کہنا ہے کہ کچھ اماراتی
مارچ
یوکرائن پر تو حملہ نہیں ہوا؛مغربی ممالک کا سفید جھوٹ بے نقاب
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے حالیہ دنوں میں یہ
فروری
متحدہ مجلس علماء سمیت سیاسی حلقوں کا درگاہ حضرت میں اشوک چکر والی تختی نصب کرنے پر اظہارتشویش
?️ 6 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ
اگست
امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی
نومبر
پیٹرول کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی پر 7 پیٹرول پمپ سیل، 8 لاکھ جرمانہ کیا ہے، مصدق ملک
?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا
فروری
اسرائیل کا صحافیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کے متعدد صحافیوں کے نام اور
اکتوبر
شہباز شریف نے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور
جولائی