سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج کے حملے گزشتہ دنوں کی طرح جاری ہیں۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے جنوب میں النصر محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں کم از کم آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شفا ہسپتال پر حملہ تل ابیب کے لیے ایک نئی شکست کی علامت
دوسری جانب غزہ کی پٹی کی حکومت کے دفتر اطلاعات نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں جان بوجھ کر شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی جنگی طیاروں کے ہاتھوں کم از کم چار فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا ہے اور ہم اس جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں آیا ہے کہ امریکی حکومت اور عالمی برادری اس جرم کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔
گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اس پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار 988 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں:اقوام متحدہ
اس فلسطینی طبی تنظیم کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 74 ہزار 188 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
اپریل
ملائشیا کا اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا مطالبہ
نومبر
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
ستمبر
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
نومبر
ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ جنگ کے بارے میں بیان
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اکتوبر
توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی
جنوری
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
ستمبر