?️
سچ خبریں: سعودی عرب آج ایران سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
10 نومبر بروز جمعہ عرب لیگ نے سعودی عرب میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جس میں غزہ میں اسرائیلی بمباری کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہفتہ کو سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ ایک اور اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
عرب لیگ ایک علاقائی بلاک ہے جس میں مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے کے 22 عرب ممالک شامل ہیں جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 ارکان ہیں جن میں ایران بھی شامل ہے۔
ایک اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے،اس قرارداد میں اسرائیل اور امریکہ کو جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کے لیے مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی بمباری روکنے اور جنگ بندی کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چین کی ثالثی سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
یہ اجلاس ایسی حالت میں منعقد کی جا رہا ہے جب غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے متاثرین کی تعداد 11 ہزار 78 شہید اور 27 ہزار 490 زخمی ہو گئی ہے۔،ان شہداء میں 4506 بچے، 327 خواتین اور 678 بزرگ شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے
جنوری
Government introduces new rules for public university admission
?️ 15 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
صیہونی کابینہ نے رفح پر حملے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعہ کو غزہ
مارچ
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سابق
اگست
میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی
فروری
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے: یمنی سپریم پولیٹیکل چیئرمین
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: الایمان نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی مشاط نے
مارچ