غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف

اردن

🗓️

سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ کی عدالت کے سیشن میں کہا کہ اس حکومت نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی ہے اور بین الاقوامی قوانین پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ ٹریبونل کے اجلاس میں کہا کہ اس حکومت نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف

مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غاصب حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے قانونی نتائج کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی سماعت کے تیسرے روز ایمن الصفدی نے مزید کہا کہ اسرائیل آبادی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی اور 23 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زندگیاں تباہ کی ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بربریت ناقابل بیان ہے،اسرائیل اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے بھی اپنا فرض ادا نہیں کر رہا۔ اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اس حکومت کو غیر قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

الصفدی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں نصف ملین فلسطینی بھوک کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے کے دہانے پر ہیں اور قحط کے بدترین مراحل سے نبرد آزما ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں دا سلوا کی جرات اور عرب سراب کی خاموشی

اردن کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ صیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا نشانہ بے گناہ فلسطینی اور ان کے مکانات اور املاک ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ

وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف

🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی

ڈسکہ: پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

🗓️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا

’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی

🗓️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارتی جارحیت اور حملوں کے بعد پاکستان کی جانب

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

🗓️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے

کیا طالبان دوحہ اجلاس میں شرکت کرے گا؟

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں:طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں اقوام

سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی

حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع

🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے