سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش کی فتح اور مزاحمت کے مقابلے میں صیہونیوں کی شکست کے اعتراف پر فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکبادیں دی جانے لگیں ۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتالی مہم میں فتح پر فلسطینی قیدی ہشام ابو ہواش کو مبارکباد پیش کی،یادرہے کہ ہشام ابو ہواش صیہونی حکومت کے ہاتھوں اپنی حراست کے خلاف احتجاج میں 141 دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھے اور حالیہ دنوں میں مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کو ان کی ممکنہ شہادت اور مزاحمت کے فوجی ردعمل کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج رات صیہونی حکومت کے مزاحمتی تحریک کےسامنے ہتھیار ڈالنے اور ابو ہواش کی رہائی کے لیے 26 فروری کو معاہدے کا اعلان کیا اور اس طرح اس فلسطینی اسیر نے کہ ڈاکٹروں نے کسی بھی لمحے ان کی شہادت کا امکان ظاہر کیا تھا، اپنی آزادی کا وعدہ حاصل کرکے بھوک ہڑتال ختم کردی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں کہاکہ خالی پیٹ صیہونیوں کے مقابلے میں جنگ پر جانے پر ہم ابو ہواش کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،حماس نے تاکید کی کہ اس بہادر اسیر نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت ،فتح حاصل کرنے ،عظیم اور غیرمتزلزل ارادہ رکھنے کی فلسطین کی طاقت کو ثابت کیا،درایں اثنا فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر عہدہ دار خالد البطش نے کہا کہ ہم نے ابو ہواش سے ارادے کا سبق سیکھا ہے۔