?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں حالات کے استحکام کو برقرار رکھنا اور کسی بھی تنازع اور کشیدگی کو روکنا بہت ضروری ہے،ظاہر سی بات ہے کہ اسرائیل قابض حکومت کے طور پر، اس صورتحال کو ایجاد کرنے کا ذمہ دار ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز مصر کی ثالثی سے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور جہاد اسلامی تحریک کے درمیان جنگ بندی طے پائی، گذشتہ تین دنوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کیے ہیں جبکہ جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ سرایا القدس بٹالینز نے بھی قریبی اسرائیلی اڈوں پر راکٹ حملے کیے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہید ہوئے، سلامتی کونسل کے صدر نے کہا کہ طویل مدت میں جو چیز ہمیں پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اس صورت حال پر مزید جامع نظر ڈالنی چاہیے اور دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کی تشکیل کے حل کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے، اگر ایسا کوئی حل نہ نکلا تو صورتحال پہلے جیسی ہو جائے گی۔
سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی برادری کی توجہ صرف انسانی صورت حال تک محدود نہیں رہے گی بلکہ وہ دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کی راہ تلاش کرے گی کیونکہ بصورت دیگر جیسا ہم سوچ رہےہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ
قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر زور
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم
مئی
امریکہ میں سیاہ فام قید تنہائی کا سب سے زیادہ شکار
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں میں قید تنہائی کو سماجی گروپوں اور ماہرین کے
نومبر
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان
?️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری
اکتوبر
اعداد و شمار کی عینک سے یمن میں انسانی حقوق کی تباہی کے ابعاد
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:اپریل 2014 سے جب عرب امریکی اتحاد کی تشکیل اور یمن
مارچ
آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
مئی
ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا
جولائی