?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی قابل عمل اقدام کیے بغیرصرف تشویش کا اظہار کرنے کو ہی کافی سمجھا۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کی ہلاکت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی میڈیا عمارت پر اسرائیلی فضائی حملوں سے شدید متاثر ہوا ہوں، انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں شہری ہلاکتوں میں اضافے پر رنج ہے ، جن میں ایک خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں ، جو غزہ میں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ہلاک ہوئے تھے۔
گٹیرس کے مطابق شہریوں اور میڈیا کو کسی بھی قسم کی لاپرواہی نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور جس سے ہر قیمت پرہیز کیا جانا چاہئے،یادرہے کہ گذشتہ پیر کے روز خطے میں شروع ہونے والے صہیونی جارحیت پسندوں کی طرف سے فضائی حملوں کے بعد غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر گٹیرس نے افسوس کا اظہار کرنے پر ہی اکتفا کی۔
واضح رہے کہ فلسطنیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اب تک 41 بچوں سمیت 145 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1100 بتائی جارہی ہے،درایں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم بنامین نیتن یاھو نے آج اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ حملوں میں مزید تیزی لائیں گے۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے
ستمبر
لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
اکتوبر
پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور
مئی
ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف
?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے
فروری
امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار
جون
سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے
فروری
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست