غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں

غزہ میں

?️

غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں
 فلسطینی سیاسی تجزیہ کار نے غزہ میں صحت کے شعبے کی تباہ کن صورتحال اور اسپتالوں کے خوفناک حالات کو قابض صہیونی حکومت کی منظم پالیسی قرار دیا ہے۔
 فلسطینی تجزیہ کار امجد بشکار نے کہا کہ اسپتالوں سے موصول ہونے والی تصاویر انسانی المیے کی بدترین جھلک پیش کرتی ہیں، جسے اسرائیلی کابینہ کی انتہا پسندانہ پالیسی نے جنم دیا ہے۔ ان کے بقول، علاج گاہوں کو نشانہ بنانا اور تباہ کرنا محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، تاکہ فلسطینی معاشرے کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے مریضوں اور بچوں کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک مکمل نسل کشی ہے۔ عالمی برادری آج ایک بڑے اخلاقی و سیاسی امتحان سے گزر رہی ہے کہ آیا وہ انسانی اصولوں کا دفاع کرے گی یا اجتماعی سزا میں شریک ہو کر خطے اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالے گی۔
رپورٹس کے مطابق، غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ بیشتر اسپتال اسرائیلی بمباری، ایندھن کی قلت اور طبی آلات و ادویات کی شدید کمی کے باعث خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق، اسپتال زخمیوں اور مریضوں کے سیلاب کو سنبھالنے کی سکت نہیں رکھتے۔
ادھر عالمی ادارہ صحت سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں انسانی تباہی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اسپتالوں پر حملے اور امداد کی راہ میں رکاوٹیں برقرار رہیں تو اموات میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور بے شمار زندگیاں بچانا ناممکن ہوجائے گا۔
اس صورتحال میں وہ مراکز جو زخمیوں کے لئے پناہ گاہ ہونی چاہئے تھیں، خود غزہ کے عوام کی اذیت اور المناک حالات کی تصویر بن چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ایک ضرورت ہے: الجولانی

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: دمشق کے زیر کنٹرول علاقے کے حکمران گروپ کے سربراہ

دلی ہائی کورٹ نے یاسین ملک کوسزائے موت دلوانے کیلئے درخواست کی سماعت 14فروری کو مقرر کر دی

?️ 5 دسمبر 2023نئی دلی: (سچ خبریں) دلی ہائیکورٹ نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی

جنوبی لبنان کی صورتحال؛ ایک فوجی کی گرفتاری اور مسلسل حملے 

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا کے قریب لبنانی

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءاور سابق

انتہائی مطلوب بھارتی گینگسٹر کی سلمان خان کو دھمکی

?️ 27 جون 2023سچ خبریں: کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار

غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار

کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی کا اصرار ہے کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے