?️
سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں صیہونی قابضین کی پیش قدمی کے خلاف مزاحمتی قوتوں کے مقابلے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
المیادین چینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کے پنجوں میں گرفتار صیہونی فوج
اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی فورسز نے النصر، شیخ رضوان، بیت حانون اور تل الہوا کے علاقوں سمیت غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں صیہونی عناصر کے خلاف ڈٹ کر ان علاقوں میں قابضین کی پیش قدمی کو روکا۔
المیادین کے رپورٹر نے تاکید کی کہ جہاں فلسطینی مزاحمتی قوتیں صفر کے فاصلے سے صیہونی غاصب فوج کے ساتھ براہ راست تصادم میں مصروف ہیں اور ان کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں، وہی قابض حکومت کے فوجی عناصر نے خود کو اپنے ٹینکوں اور عملے کے جہازوں میں بند کر لیا ہے اور باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے مغربی محور میں صیہونیوں کے سامنے مضبوط دیوار
القسام بریگیڈز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ) نے غزہ کی پٹی کے علاقوں توام، جبالیا، بیت لاہیا اور زیتون میں صیہونی حکومت کے 29 ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید برآں، القسام بٹالین نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے دو اہلکار بردار جہازوں، ایک ٹینک اور پیادہ دستے جس نے رنتیسی اسپتال کے قریب ایک اسکول کے قریب مورچہ سمبھالہ ہوا تھا، پر حملے کے دوران کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کر دیا۔


مشہور خبریں۔
یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا
دسمبر
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلین انرجی ٹرانسمیشن کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان
نومبر
حزب اللہ کی طاقت برقرار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک 24 نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 23 جنوری 2025ژوب: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں افغانستان
جنوری
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ظالمانہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا
?️ 3 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
?️ 16 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گڈو بیراج
ستمبر