غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ

غزہ

?️

سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت کو کئی ہفتے گزر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلیوں کی جانب سے ان قبروں میں بڑی تعداد میں شہریوں کو زندہ دفن کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سینکڑوں افراد کو زندہ دفن کیا ہے

اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی کے ناصر اور شفا اسپتالوں میں اجتماعی قبروں سے 390 لاشیں ملی ہیں، جن میں سے کچھ پر تشدد اور پھانسی کے نشانات ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں ان لوگوں کی ہیں جنہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔

اس بیان میں، جو کل جنیوا میں شائع ہوا، اقوام متحدہ کے ماہرین نے صہیونی غاصب فوج کے ہاتھوں غزہ سے اغوا ہونے والی خواتین اور لڑکیوں سمیت فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں اور تشدد کی مسلسل رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان وحشیانہ اور غیر انسانی حملوں کے ذریعے فلسطینی خواتین کو نشانہ بنانے سے ہم شدید خوف زدہ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل نے ان کی زندگیوں کو تباہ کرنے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

غزہ میں حاملہ خواتین کی غیر انسانی حالت

ان ماہرین نے بتایا کہ غزہ کی خواتین، بچیاں اور بچے دیگر شہریوں کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہیں اور 29 اپریل 2024 تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 14500 سے زائد بچوں اور 9500 خواتین کا قتل عام کیا جا چکا ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے 77,643 میں سے 75% خواتین ہیں اور 8,000 سے زیادہ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کم از کم نصف خواتین اور بچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں سب سے بڑا زرخیزی کلینک تباہ کر دیا جس میں مبینہ طور پر 3000 ایمبریوز رکھے گئے تھے۔ غزہ میں روزانہ 183 سے زائد خواتین درد کش ادویات کے بغیر بھی خوفناک حالات میں جنم دیتی ہیں، جب کہ مشینیں چلانے کے لیے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچے مر جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی

?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کر دی

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کافی تیزی

حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ

?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب

کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے

غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے

مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا

عراق پر دہشت گردوں پھانسی پر روک لگانے کے لئے بین الاقوامی دباؤ

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے سائرون پارلیمانی اتحادکے سربراہ نے عراق میں غیر ملکی

غزہ میں جنگ بندی کی تفصیلات

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے