?️
سچ خبریں:جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑا اجتماع اور مارچ نکالا گیا، جس میں درجنوں کارکنان اور فلسطین کے حامی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس اجتماع میں شامل افراد نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور خطے میں ایران اور لبنان تک جنگ پھیلانے کی کوششوں کی مخالفت کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات میں امریکی مداخلت کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ احتجاج سیول کے مرکزی علاقے گوانگ ہوا مون میں منعقد ہوا۔ مظاہرین نے غزہ کے خلاف جنگ کی مذمت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور اسرائیلی حکومت کو فوجی امداد بند کرنے کی حمایت میں نعرے لگائے۔
شریک افراد نے فلسطینی قوم اور علاقائی کشیدگی میں اضافے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
اس مارچ میں جنگ کا خاتمہ اور غزہ، لبنان اور ایران پر جارحیت روکو جیسے نعرے لگائے گئے۔ متعدد مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت میں امریکی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ خطے میں تنازعات کو مزید پھیلا سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے
ستمبر
غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا، علی امین گنڈا پور
?️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا
ستمبر
صیہونی حکومت کو نیا دھچکا
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر شائع ہونے والے اعدادوشمار
ستمبر
عالمی برادری کشمیریوں کوانکے حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے : حریت کانفرنس
?️ 15 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
قطر پر حملے میں حماس کے کوئی رہنما ہلاک نہیں ہوئے: صیہونی نیٹ ورک
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک ‘کان’ نے ایک فلسطینی ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
مجرم ٹرمپ ایران کی طاقت کے خوف سے امن کی بات کرتا ہے: انصاراللہ
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے دفتر سیاسی کے سینئر رکن
اگست
لاپتا افراد کا زیر التوا معاملہ عدالت کیلئے ’باعث شرمندگی‘
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن
اکتوبر
اردن میں اسرائیل کے حمایتی کارفور کے اسٹورز بند
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اردن میں
نومبر