?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء کی لاشوں کی برآمدگی نے فرانس کو صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ جرم پر تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کردیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاں ہر روز غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی ایک نئی جہت سامنے آتی ہے، وہیں مغربی ممالک ان جرائم کے بارے میں خاموش ہیں اور تل ابیب کو سیاسی اور فوجی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
اس سلسلے میں فرانس کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں واقع ناصر اور الشفا ہسپتالوں کے قریب اجتماعی قبروں میں 200 لاشوں کی دریافت کی خبر نے پیرس کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ہم غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی تفصیلات کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں۔
چند روز قبل فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں ناصر ہسپتال کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے 35 دیگر شہداء کی لاشیں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان 35 شہداء کی لاشوں کی دریافت کے ساتھ ہی ناصر اسپتال کی اجتماعی قبر سے دریافت ہونے والی لاشوں کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔
فلسطینی امدادی فورسز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس سے قابض فوج کے انخلاء کے بعد ناصر اسپتال کے علاقے میں اجتماعی قبروں کی نشاندہی کی۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!
غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل سلامہ معروف نے کہا لگتا ہے کہ ناصر ہسپأتال کے ادردگرد700 سے بزائد افراد مبلے تلے دبے ہوئئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر
اپریل
بلوچستان کا گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
?️ 11 جنوری 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان نے پنجاب اور سندھ سے گندم کی بین
جنوری
یمن میں سعودی کھیل ختم ہو رہا ہے: امریکی تجزیاتی سائٹ
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف ریاض
اکتوبر
غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم
?️ 9 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے
فروری
نفتالی بینٹ کی مقبولیت میں اضافہ؛ وجہ ؟
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے زیر اہتمام اور لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے
مئی
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان
فروری
اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے: حماس اہلکار
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاس لیڈر کے رکن حسام بدران
مئی