?️
سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شدید ذہنی دباؤ، خودکشی کے بڑھتے واقعات اور جنگ کی بے مقصدیت کا اعتراف کیا ہے۔ فوجی کہتے ہیں: ہم تھک چکے ہیں، ہماری جان کی کوئی قدر نہیں۔
غزہ کی جنگ کے ابتدائی مہینوں سے ہی صیہونی فوجیوں میں ذہنی بیماریوں، ڈپریشن اور خودکشی کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ اب عبرانی میڈیا نے خود فوجیوں کے بیانات پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جنگ کے محاذ پر تعینات اسرائیلی فوجی اپنی حالت زار، اجتماعی کابوس اور خودکشی کے بڑھتے واقعات کا اعتراف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم تھک چکے ہیں، زندگی کابوس بن گئی ہے،ایک 22 سالہ پیادہ فوجی "شاحر” نے بتایا کہ جنگ کے آغاز میں جوش و جذبہ تھا، لیکن جلد ہی یہ شدید تھکن اور موت کے خوف میں بدل گیا۔ اب جب بھی غزہ واپسی کا حکم ملتا ہے، پورا جسم کانپنے لگتا ہے اور ہاتھ اس قدر تھک چکے ہیں کہ ہتھیار سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز اسے نفسیاتی علامات بتاتے ہیں، لیکن کمانڈرز اسے نظرانداز کرتے ہیں۔
ایک اور فوجی "نوآم” نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں سب کو اپنے مشن کا علم تھا، مگر اب ہم دفاعی پوزیشن میں ہیں، مقصد اور حوصلہ ختم ہو چکا ہے۔ فوج میں اب جان سے زیادہ اسلحہ اور گولہ بارود کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ کئی ساتھی خودکشی کر چکے ہیں اور ہم سب شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔
ایک 23 سالہ کمانڈر "آمیر” نے بتایا کہ چند فوجیوں نے آگے بڑھنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ خودکشی ہے، مگر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے کہا کہ فوجی اب صرف مشینوں کی طرح ہیں، ان کی جان کی کوئی قدر نہیں۔ ایک دوست تھکن کے باعث گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا اور ایک ساتھی کو کچل دیا، لیکن فوج نے اسے حادثہ قرار دیا۔
ایک 24 سالہ فوجی "بن” نے کہا کہ مستقل جنگ نے ہماری زندگی ختم کر دی ہے۔ ریزرو فوجی تو وقفے سے گھر جا سکتے ہیں، مگر ہم مستقل محاذ پر ہیں اور ہمیں نہیں معلوم کہ عام زندگی کیسی ہوتی ہے۔ کئی ریزرو فوجیوں نے بھی خودکشی کی ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا بھی یہی انجام ہو گا۔ فوج اور معاشرہ ہمیں صرف مشین سمجھتے ہیں۔
"محاذ پر موجود مائیں” نامی تنظیم کی سربراہ نے بتایا کہ درجنوں فوجیوں کی ماؤں نے رابطہ کر کے بتایا کہ ان کے بچے شدید ذہنی دباؤ اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا شکار ہیں، ریزرو فوجی تو چھٹی لے سکتے ہیں، مگر مستقل فوجی لمبے عرصے تک جنگ میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کی کارکردگی اور ذہنی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی مسائل اور خودکشی کا سبب فلسطینیوں پر مظالم کا احساس جرم نہیں، بلکہ مزاحمت کاروں کی جانب سے ملنے والی شدید اور غیر متوقع ضربات ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
ایک فوجی "آلون” نے بتایا کہ غزہ میں تین ہفتے لڑائی کے بعد ایک راکٹ حملے میں اس کا کمانڈر مارا گیا اور دوسرا افسر شدید زخمی ہوا۔ وہ خود بھی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور اب مزید لڑنے کی ہمت نہیں رہی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بچوں کے خلاف جنسی حملوں کے بارے میں جرمن پولیس کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جرمنی کی فیڈرل کریمنل پولیس نے پہلی بار اس ملک میں
اکتوبر
آئی ایم ایف کے اثرات کے باعث اسٹیک ہولڈرز کو صارفین کیلئے بجٹ غیر سازگار ہونے کی توقع
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 38 فیصد افراط زر اور غیر یقینی شرح تبادلہ
جون
7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے
ستمبر
حسن نصراللہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:تہران میں حزب اللہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا
جولائی
عراق کے سیاسی عمل سے صدر تحریک کی علیحدگی یا واپسی کی حکمت عملی
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریک کے رہنماوں میں سے ایک مقتدی صدر
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں
مارچ
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن
?️ 1 مارچ 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں
مارچ