🗓️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس کی تلوار کی جنگ میں فتح پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جال سےبھی زیادہ کمزور ہے۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے جمعہ کے روز یروشلم کی جنگ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی فتح پر فلسطینیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنےبیان میں کہاکہ حزب اللہ نے صیہونی دشمن پر فتح حاصل کرنے پر مزاحمتی گروپوں کے کمانڈروں اور فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس تلوار کی لڑائی کے دوران مزاحمت نے صیہونی دشمن پر ایک نئی مساوات مسلط کردی۔
بیان میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ اس اسٹریٹجک فتح سے خطے کی جنگوں کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، تلوار کی لڑائی کے دوران دنیا نے ایک بار پھر دیکھا کہ اسرائیل مکڑی کے جال سے بھی زیادہ کمزور ہے، حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قدس تلوار کی لڑائی کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ہر ایک پر یہ ثابت کردیا کہ اسرائیل کے مختلف فوجی اور سکیورٹی کے شعبوں میں بہت ہی کمزوریاں ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ بحر سے نحرتک فلسطین کی مکمل آزادی کے منصوبے کو مستقبل قریب میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں آج صبح سویرے سے ہی فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر اب تک متعدد رد عمل سامنے ئے ہیں،یہ سچ ہے کہ آج جنگ ختم ہو چکی ہے لیکن نیتن یاہو اور پوری دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہمارے ہاتھ مضبوط ہیں اور ہم مزاحمت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے رہیں گےلہذا انھیں ہمارے خلاف کوئی بھی غلطی کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے ورنہ ذلت ہی ذلت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں: اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے
فروری
غزہ کی پٹی میں 9000 سے زائد فلسطینی لاپتہ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ
فروری
عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے
🗓️ 16 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا
جنوری
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
🗓️ 18 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ
فروری
یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک
فروری
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
🗓️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر
سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی
🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واڈا
ستمبر
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست