🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی شکارپور و جیک آباد میں تھری جی اور فور جی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کا پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے صوبوں کا ہے اس صوبے کا شہری ان تمام حقوق کا حق دار ہے جتنا دوسرے صوبوں کے شہری ہیں اس لیے یہاں کی عوام کا حق بنتا ہے کہ یہاں پر قانون کا انصاف راج ہو یہاں کی عوام کا حق ہے کہ ان کو وہ تمام جدید سہولیات دی جائیں جو باقی صوبوں کو دی جارہی ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا اور تمام صوبوں کو انصاف کے ساتھ چلانا ہے، وزیراعظم نے کسی ایک صوبے کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو برابری کے حقوق دلانے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان نے سندھ کی ترقی کے سفر کا جو اعلان کیا تھا، اس کا آغاز ہو چکا ہے ، اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی، کراچی کے آئی ٹی پارک کو جلد ایکنک میں منظور کرا لیا جائے گا، سکھر اور حیدر آباد 200 ارب روپے سے زیادہ کا سب سے بڑا منصوبہ جلد ہی ایکنک میں لے کر جا رہے ہیں، سی ڈی ڈبلیو پی حیدر آباد سکھر موٹروے منصوبے کے سٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے۔
اس سے قبل گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے، اور یہاں سے پاکستان کے بیشتر شہروں کو گیس فراہم کی جارہی ہے، یہ ظلم تھا کہ جس ضلع سے دیگر شہروں کو گیس دی جائے اور وہاں کی مقامی آبادی کو گیس نہ دی جائے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے فیلڈز کے ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی یقینی بنائی، وہ جہاں وسائل وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم کی سکھر آمد پر 14 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا اعلان کیا گیا، جب کہ دن کے اندر گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے، ان کی پالیسی ہے کہ نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، سندھ میں 50 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں ہوا، بلاول بھٹو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ان کی پارٹی حکمران ہے، بلاول بھٹو اب بھی کہتے ہیں کہ کام کرنے کے لیے وقت چاہیے، اب وہ کیسا وقت مانگ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ پر حملے کرانے میں سندھ حکومت سے ہی کوئی شخص ملا ہوا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی 22 سالہ جدوجہد کسی فرد کے لیے نہیں، ہماری پارٹی کا نام انصاف ہے اور انصاف پر ہی یقین رکھتے ہیں، طاقتور لوگوں کے لیے یکساں قانون ہے، وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے، ترین گروپ کے مطالبات سادہ ہیں ان پر بیٹھ کر بات ہوچکی ہے۔
مشہور خبریں۔
کے الیکٹرک کی صارفین سے 4.49 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کیلئے درخواست
🗓️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک نے نیپرا سے مارچ میں استعمال ہوچکی
اپریل
تشویشناک حالت میں معروف اداکارہ زیبا بیگم ہسپتال منتقل
🗓️ 9 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑ گئی
مارچ
تل ابیب نے گیس پلیٹ فارم پر حزب اللہ کے حملے کی نقل تیار کی
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ
مئی
ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تل ابیب کی کوشش بے نتیجہ
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:تساہی ہینگبی نے ہرزلیہ کی ریخمین یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں
ستمبر
صہیونی جرائم پیشہ گروہ متحدہ عرب امارات میں
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی
مئی
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے
🗓️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا
مارچ
وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر
اکتوبر
سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں
🗓️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،
جولائی