?️
سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ وہ سعودی اتحاد کو یمن کی دلدل میں مسلسل شکست سے بچانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔
لبنانی اخبار اللواء نے اپنے پیر کے شمارے میں خبر دی ہے کہ عرب ممالک میں سے ایک نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو ایک پیغام میں باضابطہ اور براہ راست ان سے یمن کے مسئلے میں داخل ہونے اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے ڈرون حملے بند کرانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اخبارنے حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے کہا ہےکہ ایک عرب ملک نے سید حسن نصر اللہ سے براہ راست کہا ہے کہ وہ عرب ممالک (سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) پر انصار اللہ کے حملوں کو روکنے کے لیے ثالثی کریں ، اس کے بدلہ میں سعودی اتحاد بھی یمن پر اپنے حملے معطل کر دے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ اور اس کے سکریٹری جنرل کو یمنی بحران کے حل کے لیے ثالثی کی یہ پہلی باضابطہ اور براہ راست درخواست ہے اور یہ ایسے حالات میں پیش کی گئی جبکہ عرب میڈیا حزب اللہ کے خلاف بے مثال حملے کر رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کوششیں سید حسن نصر اللہ کے ردعمل کے بعد ناکام ہوئیں کیونکہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جواب میں کہا کہ حزب اللہ کے حوثیوں کے ساتھ تعلقات صرف اس گروپ کی حمایت اور کسی بھی قسم کے مذاکرات کے فریم ورک میں ہیں لہذا کوئی بھی بات براہ راست اس گروپ کے ساتھ کی جانا چاہیے، ہمارے ساتھ نہیں اور حزب اللہ کا یمن کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی قابضین کے اڈے پر حملہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں
جولائی
ڈنمارک تارکین وطن کے ساتھ سخت ترین رویہ رکھنے والا ملک
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: حالیہ برسوں میں کی سیاسی پناہ کی پالیسی میں تبدیلیاں،
جنوری
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد القسام بریگیڈز کے نقاب پوش
جنوری
قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ وزیراعظم
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم
جون
حالیہ میزائل حملے میں ایران کی برتری کیا تھی؟الجزیرہ کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیره نیوز ایجنسی نے سپاہ پاسداران کی طرف سے میزائل
اکتوبر
ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے
جون
گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش
فروری
شام کی عرب لیگ میں واپسی زیر غور
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے زور دیا کہ اس
جون