عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے اجلاس کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس لیگ کے سدھرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام ایک بیان جاری کیا، جس میں عرب لیگ کے اجلاس پر شدید تنقید کی گئی،یہ اجلاس جدہ میں منعقد ہوا اور شام کے صدر بشار الاسد نے 12 سال بعد پہلی بار اس میں شرکت کی، المسیرہ نیوز چینل نے اس بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اماراتی اتحادی ممالک کی جنگ کے حوالے سے عرب لیگ کا اجلاس اس اتحاد کے دیگر اجلاسوں سے مختلف نہیں تھا اور اس میں شائع ہونے والے بیان جو جدہ بیانیہ کے نام سے جانا جاتا ہے، میں جنگ یمن کے خلاف حملے کو جارحیت نہیں بلکہ بحران قرار دیا گیا ہے۔

یمن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سعودی اتحاد نے یمنی قوم کے خلاف ظالمانہ جارحیت اور محاصرہ کیا ہے جو جدید تاریخ کے بدترین انسانی بحران میں تبدیل ہو گیا ہے۔ واضاحت کی کہ جدہ کے بیان میں ایک بار پھر قرارداد 2216 پر زور دیا گیا ہے جبکہ یہ قرارداد طویل عرصے سے ختم ہو چکی ہے اور اس کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کو 14 اپریل 2015 کو کونسل کے 14 اراکین کے مثبت ووٹ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت روس کی عدم شرکت کے ساتھ منظور کیا گیا جس میں منصور عبد ربہ کو اس ملک کا صدر قرار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یہ فوجداری مقدمہ ہے، شک کا معمولی سا فائدہ بھی ملزمان کو ہی جائے گا، عدالت

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائد پی ٹی آئی

ایک دن میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے  ملک بھر

روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر

 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے

?️ 26 ستمبر 2021جہلم (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ

سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ  موبائل فون پر کام شروع کر دیا

?️ 28 دسمبر 2021سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا

مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں  پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل

?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے