?️
سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور دیا کہ قاہرہ عراقی سرزمین پر کسی قسم کے حملے کو قبول نہیں کرے گا۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتہ کو بغداد اجلاس سے خطاب کیا ، اس کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور قطری امیر تمیم بن حمد الثانی نے خطاب کیا،رپورٹ کے مطابق مصری صدر نے عراق میں اپنی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے متعدد غیر ملکی مداخلتوں کا مشاہدہ کیا ہے ۔
عراقی صدر الکاظمی کی سربراہی میں عراقی حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے عبدالفتاح السیسی نے مزید کہا کہ مصر عراق میں استحکام اور اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہےنیز اس کے بعد بھی قاہرہ عراقی حکومت کے حامی کی حیثیت سے سلامتی کی راہ پر گامزن ہوگا، السیسی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر عراقی سرزمین پرکسی بھی طرح کے حملے کو قبول نہیں کرتا، بغداد سمٹ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشاورت اور مل کر کام کرنے کا ایک موقع ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قاہرہ اپنے تجربے کی عراق میں منتقلی کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مستقبل کی طرف ایک قدم اٹھائے، آخر میں ، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی عوام ایک بہادر قوم ہیں ،واضح رہے کہ بغداد اجلاس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینا ہے۔
شام کے بارے میں ایک حالیہ پریس کانفرنس میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ بغداد اور دمشق کے درمیان تعلقات اچھے ہیں ، تاہم سربراہی اجلاس میں شام کی موجودگی کا معاملہ متنازعہ ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ترین گروپ اہمیت اختیار کر گیا
?️ 31 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی سیاست نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ہنگامے
مارچ
روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے
جولائی
کھیتوں میں پولی نیشن کیلئے مکھیوں کا متبادل ننھا روبوٹک کیڑا تیار
?️ 7 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک
ستمبر
فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نےجنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد
فروری
چندے کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے: عظمیٰ بخاری
?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن
اکتوبر
دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرے کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے نیویارک میں جوہری ہتھیاروں کے
اگست
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی