?️
سچ خبریں:عراق کے شہر نجف اشرف کی شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے 1991 کے شعبانیہ انتفاضہ سے متعلق ایک اجتماعی قبر کی دریافت کا اعلان کیا۔
الفرات چینل کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے 1991 کے شعبانیہ انتفاضہ سے متعلق ایک اجتماعی قبر کی دریافت کا اعلان کیا،نجف اشرف شہداء فاؤنڈیشن کے شعبہ اجتماعی قبروں کے سربراہ حیدر خضیر خطار نے کہا کہ اجتماعی قبر میں بیس لاشیں ملی ہیں، جو ان لوگوں کی ہیں جنہیں 1991 میں شبانیہ انتفاضہ کے واقعات کے دوران بعثی حکومت نے زندہ دفن کر دیا تھا،ان میں سے زیادہ تر لاشیں نوجوانوں کی ہیں جن کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی قبر میں ملنے والی لاشوں کے جسموں میں گولیوں کے نشانات نہیں ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ غالباً انہیں صدام کے کرائے کے فوجیوں نے زندہ دفن کر دیا تھا نیز ان لاشوں کے قریب بکھری ہوئی ہڈیاں بھی پائی گئی ہیں ۔
انہوں نے تاکید کی کہ دریافت ہونے والی اس قبر میں تلاشی کا عمل مکمل کر کے حتمی رپورٹ بھیج دی گئی ہے اور لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک میڈیسن کے لیے بھیج دیا گیا تاکہ اہل خانہ سے نمونے لینے کے ذریعے ان کی شناخت ہو سکے۔
نجف شہداء فاؤنڈیشن کے شعبہ اجتماعی قبروں کے سربراہ نے مزید کہا کہ نجف میں 8 یا 9 اجتماعی قبریں ہیں جن میں سے 3 نجف کے شمال میں دریافت ہوئی ہیں جو تمام اجتماعی قبریں 1991 کے شبانیہ انتفاضہ کی ہیں، پہلی قبر 2012 میں 48 لاشوں کے ساتھ، دوسری قبر 2019 میں 8 لاشوں کے ساتھ اور تیسری قبر 50-60 لاشوں کے ساتھ اب دریافت ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:ترکی میں ذرائع نے استنبول میں ایک ریلی میں شرکت کرنے
جون
کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام
جولائی
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
سعودی شہزادہ موت سے ایک قدم کے فاصلے پر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:موجودہ سعودی ولی عہد شہزادہ کے حکم قید کیے جانے والے
جولائی
افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف
?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ
اکتوبر
روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے
مئی
چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے
نومبر
چین امریکہ کے اندر کہاں تک گھس چکا ہے؟ ایف بی آئی کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ
اپریل