عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق

?️

سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی برسات کی گئی ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل رات عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز ی علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 13 راکٹ داغے گئے،تاہم راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں، یادرہے کہ اس سے قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 7 راکٹ داغے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بعشیقہ عراق کے ان شمالی علاقوں میں سے ہے جہاں گزشتہ کئی سال سےترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں،واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی آئے دن عراق کی سرحدی حدود کو پائمال کرتے ہوئے پی کے کے بے بہانے اس ملک پر حملے کر رہے نیز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ کی طرح اس کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عراق کے بار بار اعتراض کرنے کے باوجود عالمی برادری ترکی کے جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی دیکھ رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی کی آواز تک نہیں نکل رہی ہے، تاہم عراقی مزاحمتی تحریک امریکہ کی طرح ترکی کو بھی قابض سمجھتی ہے اور ا س کا بھی مقابلہ کرتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان

?️ 19 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل

بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے

عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور

بھارت ہمیشہ جارحیت کا مرتکب رہا، پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ عطا تارڑ

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی

BLACKPINK’s Jennie announces release date of solo debut

?️ 2 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے