?️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد امریکی اڈے پر راکٹ حملے اور اس کے بعد وہاں ہیلی کاپٹروں کے اڑنے کی اطلاع دی ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے، عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد اڈے کے نواح میں ایک راکٹ مارا گیا، ایک عراقی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا خیز مواد کے ماہر راکٹ فائر کی نوعیت کا تعین کرنے کے لئے نشانے کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔
دوسری طرف ایک عراقی سکیورٹی ذرائع جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا ، نے المالومہ نیوز ایجنسی کو بتایاکہ ایک مسلح گروہ نے البغدادی کے علاقے سے عین اسد اڈے کی طرف راکٹ فائر کیا جس میں ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے،تاہم ذرائع نے بتایا کے حملے کے بعداڈے پر امریکی ہیلی کاپٹروں کی پرواز شروع ہوگئی، ذرائع نے عین الاسد پر فائر کیے جانے والے راکٹ کی قسم کا ذکر نہیں کیا ۔
اسی دوران المیادین چینل نے اطلاع دی کہ عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد اڈے کے آس پاس دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں،واضح رہے کہ پھچلے پچھلے سال جنوری میں سابقہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے عراق میں قابض امریکی فوج کے ہاتھوں بغداد ائر پورٹ کے نزدیک ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فور کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو قتل کیے جانے کے بعد سے اس ملک میں امریکی فوج پر آئے دن حملے ہورہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر
گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ شرجیل انعام میمن
?️ 21 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
اکتوبر
مکہ کو سب سے بڑا خطرہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن
جون
امریکی بلیک میلنگ پر حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کا ردعمل
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: حسن عزالدین، حزب اللہ سے وابستہ وفا بمقاومت فراکشن کے
جولائی
مادورو: وینزویلا کی ناکہ بندی وحشیانہ ہے
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
دسمبر
مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل
?️ 26 ستمبر 2021پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے
ستمبر