?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
عراقی ذرائع نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی، شفق نیوز کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی،اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ 4 جنوری 2017 کو امریکی دہشت گرد حکومت نے بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل سلیمانی کو عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض کے جانشین ابو مہدی المہندس کے ساتھ شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا، اس پارلیمانی قرار داد کے بعد عراقی حکومت نے اپنے شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آکر امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک بات چیت کے عنوان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا اور مذاکرات کے چار دور کے بعد دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی عراق میں تعینات جنگی دستوں کو گزشتہ سال کے آخر تک عراق سے چلے جانا ہوگا ، تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام
اکتوبر
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی
ریاض میں ڈاکار ریلی روکے جانے کا امکان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ڈاکار ریلی کے دوران دھماکے کے بارے
جنوری
عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی
اکتوبر
حماس کیسے مانے گی؟ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کا اعتراف
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے ایک اعلیٰ رکن نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر سندھ اسمبلی
مارچ
عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز
مارچ