?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق میں "بلد” فوجی اڈے پر حملہ کیا جہاں امریکی قابض فوجیں موجود ہیں۔
باخبر عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں واقع بلد اڈہ ، جس پر امریکی فوجیوں کا قبضہ ہے ، کو ڈرون نے نشانہ بنایا، صابرین نیوز نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام بلد بیس پر دھماکے کی آواز کی اطلاع دی اور اس حملے کے بارے میں کچھ منٹ بعد لکھاکہ ایک نامعلوم عراقی مزاحمتی گروپ نے بلد ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لارڈ آف مجاہدین کے نام سے بلد اڈے پر موجود امریکی ایئر فورس کی برانچ کو حال ہی میں ایک ڈرون نے نشانہ بنایا جس نے اپنے نشانے کو درست طریقہ سے مارا،واضح رہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین میں واقع بلد ایئر بیس ، بغداد سے 62کلومیٹر کی دوری پر شمال میں واقع ،اس ملک میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جو امریکہ کے زیر قبضہ ہے جہاں جنگی طیاروں کو رکھا جاتا ہے،تاہم اس حملہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ سال جنوری میں عراق میں قابض امریکیوں کے ہاتھوں ایرانی سپا ہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی مزاحمتی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے بزدلانہ طور پرقتل کے بعد عراق پارلیمنٹ نے اس ملک کے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کے فوری طور پر نکل جانے کے سلسلہ میں ایک بل پاس کیا تھا جس کے بعد عراق میں تمام غیر ملکی افواج کی موجودگی کا کوئی قانونی جواز نہیں رہ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ ا س ملک سے جانے کو تیار نہیں جس کو لے کر عراق عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں آئے دن اس ملک میں امریکی فوجی قافلوں اور فوجی اڈوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم امریکہ پھر بھی نہایت ہی ڈیٹھائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کے متعد شہروں پر قابض ہے۔
مشہور خبریں۔
بشار الاسد 12 سال بعد سعودی عرب میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:12 شام کے صدر 12 سال بعد عرب لیگ کے رہنماؤں
مئی
نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا
جون
مغربی کنارے میں صہیونی فوجی فلسطینیوں سے فرار ہوتے ہوئے
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے میں صیہونی جنگجوؤں کے
جون
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے خلاف پاکستان کا سخت موقف
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا
جولائی
اسرائیل اور ویانا مذاکرات؛فوجی حملہ یا ایٹمی تعاون
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور P5+1 کے درمیان ویانا میں
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: مارک گلین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام
دسمبر
امریکہ شام میں رکنے کا خواہاں؛ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی میگزین دی انٹرسیپٹ نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
جون
سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب
اپریل