عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

امریکی

🗓️

سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ پر راکٹ حملہ ہوا۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکی دہشتگردوں کے اڈے وکٹوریا پر کئی راکٹ فائر کئے گئے، بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا وکٹوریا فوجی اڈہ ایک اہم اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے نیز اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم فوری طور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملک کی مزاحمتی تنظیموں نے واضح اعلان کیا ہوا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد عراق میں موجود رہیں گے، انہیں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

 

مشہور خبریں۔

پیسہ ضائع کیا گیا یا افغانستان میں کرپشن اور زیادتی پر خرچ کیا گیا

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ کے انسپکٹر جنرل کے دفتر نے گزشتہ 20 سالوں میں

مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد

🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر

طالبان مخالفین کی طرف کیوں جا رہے ہیں؟

🗓️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں، طالبان مخالف حلقوں سے کچھ آوازیں بلند

امریکہ کو یمن کی دھمکی

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی

امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست

🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت

عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں

ایران کے خلاف فدان کا دعویٰ کیا ہے ؟

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر

الیکشن میں جس پارٹی کو بھی موقع ملے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے، شہباز شریف

🗓️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے